: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شام،25اپریل(ایجنسی) شام کے دارالحکومت دمشق میں نواسیِ رسول سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے نزدیک کاربم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اس بم دھماکے میں پانچ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جبکہ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ واقعے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اور اس کے آس پاس کے علاقے میں شامی حکومت نے سکیورٹی کے
سخت انتظامات کررکھے ہیں۔اس کے علاوہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی اپنے طور پر وہاں سکیورٹی پر مامور ہیں۔ان کے علاوہ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ رضاکار اپنے طور پر بھی وہاں سکیورٹی کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ مزار کی جگہ سے سیکڑوں میٹر دور سکیورٹی فورسز نے چیک پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں اور وہیں گاڑیوں کو روک لیا جاتا ہے اور پھر وہاں سے لوگ پیدل چل کر مزار تک پہنچتے ہیں لیکن سکیورٹی کے ان سخت انتظامات کے باوجود داعش کے جنگجو حالیہ مہینوں کے دوران متعدد بم حملے کرچکے ہیں۔